جماعت اسلامی اجتماع لاہور

کرپٹ نظام دولت مندوں کو مزید دولت مند اور غریب کو مزید غریب بنا رہا ہے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری

ریجنل نیوز

جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے قوم کو متحد کر رہی ہے، اجتماعِ عام سے ملک گیر تحریک کا آغاز ہوگا ہماری جدوجہد کا مقصد ،قوم مافیاز کے چنگل سے نکل کر اسلام کے عدل و انصاف والے نظام کی طرف آئے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ کی مینار پاکستان میں نائب ناظمین اجتماع و ناظمین کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب

لاہور (میاں انوار الا سلام کمیانہ) امیر جماعت اسلامی لاہورضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کا کرپٹ نظام دولت مندوں کو مزید دولت مند اور غریب کو مزید غریب بنا رہا ہے۔ جماعت اسلامی قوم کو اس فرسودہ نظام کے خلاف متحد کر رہی ہے تاکہ ملک کو عدل و انصاف کے اسلامی نظام کی طرف لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد قوم کو مافیاز کے چنگل سے آزاد کر کے اسلامی عدل و انصاف کے نظام سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے یہ بات مینارِ پاکستان لاہور میں نائب ناظمین اجتماع اور ناظمین کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماعِ عام لیاقت بلوچ نے کی۔

اجلاس میں تنظیمی ذمہ داران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کی حتمی رپورٹس پیش کیں۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرلز جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن، وقاص انجم جعفری، شیخ عثمان فاروق، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو، ذکراللہ مجاہد، سید احسان اللہ وقاص اورخواتین نظم نے شرکت کی

Shares