وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور کی کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے
لاہور۔ بیورو چیف(فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری نے بین الاقوامی معیار آئی ایس او 17025 کے تحت دوسری بار کامیاب آڈٹ مکمل کر لیا واسا کی واٹر ٹیسٹنگ لیب نے تسلسل کے ساتھ چھ سالہ ایکریڈیشن برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یہ کامیابی واسا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سروس ڈیلیوری کے عزم کی روشن مثال ہے۔واسا واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری پانی میں آرسینک کی مقدار اور موجودگی سمیت تمام پانی کے اندر موجود کثافتوں اور نمکیات کے موازنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
لیب کی مدد سے کمرشل و گھریلو صارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر پانی چیکنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ واسا عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لاہور میں پانی کی ٹیسٹنگ کرتا ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی چیف کیمسٹ واسا ڈاکٹر زینب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد