تحصیلدار عثمان علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا عثمان علی کو شرق پور سے تبدیل کر کے رینالہ خورد تعینات کیا گیا ہے مقامی لوگوں کی میرٹ پر کام ہونے کی بڑی امیدیں
رینالہ خور۔ ڈیلی ٹائمز۔ تحصیلدار عثمان علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب نے گزشتہ دنوں تحصیلدار شرق پور محمد عثمان علی کو ٹرانسفر کرکے رینالہ خورد تعینات کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز محمد عثمان نے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان کے آفس جا کر اپنے عہدے کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔
ان کی رینالہ خورد تعیناتی اور چارج سنبھالنے پر مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤ الدین ۔ چوہدری بلال ضیاء الدین ۔ سرفراز انجم ۔ راؤ عتیق گوہر ۔ چوہدری محمد سرور انجم ۔ حاجی وقار احمد آرائیں و دیگر نے مبارک باد دیتے ہوئے اس عظم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض عہد منصبی سے ادا کریں گے ۔جبکہ محمد عثمان علی تحصیلدار رینالہ خورد نے چارج سنبھالنے پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔