اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر رینالہ کا دورہ

ریجنل نیوز

اگست 19, 2025

اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حمیدہ علی کے ہمراہ مختلف وارڈز میں جا کر طبی سہولیات کا جائزہ لیا

رینالہ خورد (میاں انوار الا سلام کمیانہ)اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ، ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حمیدہ علی کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور میڈیکل ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے جنرل سیکرٹری رینالہ پریس کلب سرفراز انجم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کی پالیسی پر گامزن ہیں جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

اس مقصد کے حصول کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کوالٹی سروسز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایم ایس حمیدہ علی بخاری سے کہا کہ وہ مریضوں کو تمام شعبہ جات میں بہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے بہترین اقدامات کو یر صورت جاری رکھیں

Shares