حویلی لکھا تاجروں کا انوکھا احتجاج چلتے کاروبار برائے فروخت کے بینرز لگ گئے

ریجنل نیوز

حویلی لکھا رائے پلازہ ایکسچینج روڈ کے تاجروں کا انوکھا احتجاج ،،چلتے کاروبار برائے فروخت،، دوکانوں پر بینرز لگا دیئے۔ مالکان نے کرایوں میں غیر قانونی اضافہ کر دیا تاجروں  کی دہائی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈی سی اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

 حویلی لکھا ۔ ڈیلی ٹائمز۔ حویلی لکھا رائے پلازہ ایکسچینج روڈ کے تاجروں نے مالکان کے رویہ اور غیر قانونی کرایوں میں اضافہ پر احتجاج کیا احتجاج کے لیئے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے تمام تاجروں نے اپنی دوکانوں پر ،،چلتے کاروبار برائے فروخت،، کے بینرز لگا دیئے۔ مالکان سے مزاکرات ناکام ہونے پر تاجروں نے وزیر اعلی پنجاب مرم نواز شریف ، ڈی سی اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے

​رائے پلازہ کے دکانداروں کا بڑا فیصلہ اب یہاں کاروبار نہیں، احتجاج ہوگا ​ہم رائے پلازہ کے تمام دکاندار آج انتہائی دکھ اور غصے کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہم نے اس ظالمانہ نظام اور پلازہ مالکان کی ہٹ دھرمی کے آگے جھکنے کی بجائے اپنے چلتے ہوئے کاروبار فروخت کر کے یہاں سے منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
​ہمارا گلہ ان “نام نہاد” مسیحاؤں سے ہے جو مشکل وقت میں ہمیں تنہا چھوڑ گئے ​انجمن تاجران حویلی لکھا کہاں ہے؟ افسوس کہ تاجروں کے حقوق کا نام لینے والی تنظیم آج دکانداروں کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ آپ کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ آپ تاجروں کے نہیں، صرف اپنے مفادات کے محافظ ہیں۔
تاجروں نے کہا ہے کہ اس ظالمانہ کرایہ اضافہ پر انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
​سیاسی قیادت مقامی ایم پی اے جن کو عوامی ایم پی اے کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے وہ مشکل کی ا س گھڑی میں تماشہ دیکھ رہے ہیں کئی دہاوں سے ہم یہاں کاروبار کر رہے ہیں بروقت کرایہ ادا کیا جاتا ہے حسب دستور سالانہ دس فی صد بڑھانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن یکدم تین سو فی صد تک کرایہ بڑھانا کہاں کا اصول اور قانون ہے

صدر سول سوسائٹی حویلی لکھا اور انجمن تاجران خالی سوشل میڈیا پر بیانات کی حد تک تو سب ٹھیک ہے، لیکن عملی طور پر آپ بھی دکانداروں کو ریلیف دلوانے میں ناکام رہے۔ تاجروں نے مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کا یہ ناجائز کرایہ اضافہ ہمیں کاروبار بند کرنے پر تو مجبور کر سکتا ہے، مگر ہماری آواز کو دبا نہیں سکتا۔

ہم نے اپنی دکانوں پر “چلتے کاروبار برائے فروخت” کے پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ۔ یہ پوسٹر نہیں، بلکہ اس شہر کے انصاف اور قیادت کے منہ پر تمانچہ ہیں۔ تاجروں نے مالکان سے ایک بار پھر اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نا کیئے گئے تو ​ہم بہت جلد اپنی نئی جگہ کا اعلان کریں گے اور رائے پلازہ میں کوئی دوکاندار کرایہ کو لینے کو تیار نہیں ہوگا۔

Shares