برازیل میں نوجوان سیکیورٹی کو چکمہ دے کر شیرنی کو قابو کرنے جنگلے میں کودا جس نے اسے لمحوں میں چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز (ویب ڈیسک)جواؤ پیسووا کے ارودا پارک میں لوگوں کی طرف سے فلمائی گئی خطرناک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 19 سالہ گیرسن چھ میٹر اونچی باڑ کے ساتھ کھجور کے درخت پر چڑھ کر شیرنی کے پنچرے میں اترا۔
جب وہ درخت سے اترنے ہی والا تھا تو شیرنی نے حملہ کر دیاحکام کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر اس وقت تک بند رہے گا جب تک اس سانحے کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں
اگرچہ سیکیورٹی عملے نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے بہت تیزی دکھائی اور شیرنی کے حملے کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ خودکشی کا ممکنہ عمل تھا ہم اس افسوسناک واقعے کے متاثرین خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
علاقائی ویٹرنری کونسل واقعے کی تحقیقات کے لیے چڑیا گھر کی نگرانی، رسائی کنٹرول اور انتظامی نظام کا جائزہ لے گی۔
مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ او گلوبو کے مطابق اس واقعے میں ملوث شیرنی کو قتل نہیں کیا جائے گا۔
