وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کا نشتر ٹاؤن کا دورہ، چررڑ ڈرین ڈیسیلٹنگ آپریشن کا جائزہ ۔ڈپٹی ایم ڈی واسا عبدالطیف بھی ہمراہ تھے
لاہور (فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے کاہنہ سب ڈویژن آفس اور چررڑ ڈرین ڈیسلٹنگ کا دورہ کیاڈائریکٹر نشتر ٹاؤن شمس ایوب نے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کو جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی چررڑ ڈرین پر 4 مختلف پوائنٹس پر ڈیسیلٹنگ آپریشن جاری ہے18 کلو میٹر میں 6 کلومیٹر چررڑ ڈرین ڈیسلٹنگ مکمل کر لی گئی ہے
واسا نے تمام پلوں کے نیچے سے خصوصی صفائی کے احکامات دے دیئے۔چررڑ ڈرین پر ڈاون سٹریم سے اپ سٹریم ڈیسیلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایات ۔ وائس چیئرمین واسانکالی گئی سلٹ کو فوری طور پر مناسب مقام پر منتقل کیا جائے۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا واسا کی اولین ترجیح ہے۔ نکاسی آب کے نظام کو مکمل فعال رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
