معروف بھارتی ہدایت کار سی آئی ڈی خالق بی پی سنگھ 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف بھارتی ہدایت کار بی پی سنگھ 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز۔( ویب ڈیسک)بھارتی ٹیلی وژن کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار بی پی سنگھ 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ مشہور کرائم ڈراما سیریزسی آئی ڈی اور ہارر شو ،،آہٹ،، کے تخلیق کار تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں منگل کی صبح دل کا شدید دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

فلم ساز اشوک پنڈت نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باصلاحیت ہدایت کار، بہترین انسان اور قریبی دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی پی سنگھ کا کام آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھے گا۔

بی پی سنگھ کا اصل نام برجندر پال سنگھ تھا۔ انہیں سب سے زیادہ شہرت ڈراما سیریز ’سی آئی ڈی‘ سے ملی، جس کا آغاز 1998 میں ہوا اور یہ دو دہائیوں سے زائد عرصے تک ناظرین میں مقبول رہی۔ اس کے یادگار کرداروں، منفرد تفتیشی کہانیوں اور مشہور مکالموں نے اسے بھارتی ٹیلی وژن کی نمایاں سیریز میں شامل کیا۔

انہوں نے ہارر اور سسپنس شو ’آہٹ‘ بھی تخلیق کیا جبکہ سی آئی ڈی میں ڈی سی پی شمشیر سنگھ چترولی کے کردار میں خود بھی نظر آئے۔ ان کے پروگراموں نے بھارتی ٹیلی وژن پر جرائم اور خوف پر مبنی کہانیوں کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔


بی پی سنگھ کی موت، سی آئی ڈی ڈراما، سی آئی ڈی کے خالق، آہٹ ہارر شو، بھارتی شوبز، بھارتی ٹی وی انڈسٹری، برجندر پال سنگھ، اشوک پنڈت تعزیت، سی آئی ڈی کی تاریخ، بھارتی کرائم ڈراما، ٹیلی وژن پروڈیوسر، ہدایت کار بی پی سنگھ، انٹرٹینمنٹ خبریں، شوبز نیوز پاکستان، بھارتی ٹیلی وژن کی خبریں

Shares