لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اچانک استعفی دے دیا وجہ کیا بنی ؟

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اچانک استعفی دے دیا وجہ کیا بنی ؟

 لاہور۔ ڈیلی ٹائمز( ویب ڈیسک) لاہورہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو اپنا استعفی پیش کر دیا استعفی کے مندرجات کے مطابق انہوں نے اپنی صحت اور حالیہ سرجری کا بھی حوالہ دیا تاہم انہوں نے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کا بھی ذکر کیا۔

ان کے مطابق اس تبدیلی سے عدلیہ کے معاملات میں غیر ضروری دخل اندازی عدلیہ کے شفاف فیصلوں میں ایک رکاوٹ خیال کی جا سکتی ہے انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ انتظامیہ کے عدلیہ کے معاملات میں اس طرح سے اثر انداز ہونے کی راہ ہموار ہو جائے گی ۔

جسٹس محسن اختر کیانی لاہور ہائی کورٹ میں راولپنڈی بینچ کا بھی حصہ تھے اور ابھی ایک روز قبل ہی ان کا تبادلہ ہوا تھا انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 23 ہزار سے زائد مقدمات کا بہترین فیصلہ دے چکے ہیں اور استعفی کے بعد وہ ایک وکیل کے طور پر لوگوں کی خدمات اور انصاف کی فراہمی کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 2032 میں ریٹائر ہونا تھا  قبل از وقت ان کا استعفی کہیں اس بات کی طرف اشارہ تو نہیں کہ 26 ویں اور 27 ویں ترامیم عدلیہ کے نظام پر سوالیہ نشان بنی ہیں؟ اور انہوں نے اپنے ضمیر کی اواز پر استعفی دینا بہتر سمجھا

 


وینزویلا

جسٹس محسن اختر کیانی استعفیٰ، محسن اختر کیانی استعفیٰ، لاہور ہائی کورٹ، جسٹس محسن اختر کیانی، صدر آصف علی زرداری، ججز کا استعفیٰ، 26ویں آئینی ترمیم، 27ویں آئینی ترمیم، عدلیہ کی آزادی، عدالتی معاملات، عدلیہ میں مداخلت، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ، پاکستان کی عدلیہ، آئینی ترامیم پاکستان، عدالتی خبریں، پاکستان کی تازہ خبریں، سپریم جوڈیشل خبریں، جسٹس محسن اختر کیانی نیوز، Daily Times Pakistan، ڈیلی ٹائمز

 

Shares