امریکہ کے ساتھ مزاکرات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ کے ساتھ مزاکرات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا ایرانی وزیر خارجہ

ثالث ممالک پاکستان اور قطر ہمارے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ عباس عراقچی

(لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ثالث ممالک جن میں پاکستان اور قطر خاص طور پر شامل ہیں ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاہم پیغامات کا تبادلہ جاری ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف اور صرف ایران کے پاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کی دھمکیوں یا طاقت کے مظاہرے سے خوفزدہ نہیں ہے اور

واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس سے اس بارے تازہ بیان جاری ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکہ علاقہ قرار دینے کی بات مذاق میں کی تھی۔

Shares