موٹر رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ فرید کوٹ کی ناقص سروس شہریوں کے لیئے درد سر بن گئی، کبھی فارم ایف نہیں تو کبھی پرنٹر خراب چالان فارم پرنٹ ہوجائے تو پڑھا نہیں جا سکتا لیکن کارکردگی کے بڑے بڑے دعوے
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز بیوروچیف (فیاض مدثر )لاہور میں رہنے والوں کے لیئے اداروں نے تہیہ کر لیا ہے ان کو سکون سے رہنے نہیں دینا دیگر محکموں کی طرح ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ فرید کوٹ نے بھی شہریوں کو پریشان کرنے کے لیئے برابر حصہ ڈالا ہوا ہے
جب بھی فرید کوٹ موٹر رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے فارم ایف مانگا جاتا ہے تو عدم دستیابی کا بول کر باہر بیٹھے ایجنٹوں کے پاس جانے کے لیئے مجبور کر دیا جاتا ہے وہ لوگ فارم ایف اور تین لائن پر کر کے فائل بنانے کےمنہ مانگے پیسے وصول کرتے ہیں حالانکہ محکمہ کی ذمہ داری ہے فارم ایف کی دستیابی کو یقینی بنائے۔
اور اگر کسی وجہ سے نہیں ہے تو ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کر کے اپنے پاس رکھیں اور مطالبہ پر لوگوں کو فراہم کیا جائے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور ان کے پرنٹرز بھی ہمیشہ خراب ہوتے ہیں پرنٹ انتہائی ناقص اس کو پڑھا ہی نہیں جا سکتا دوبارہ پرنٹ کا بولا جائے تو جواب ملتا ہے گزارہ کرو ہمارے پاس ایسے ہی پرنٹرز ہیں
اور رجسٹریشن کے لیئے جمع کرائی گئیں فائلز مہینوں گزر جانے کے باوجود بھی نہیں ملتی طویل انتظار کرنا پڑتا ہے یہی کام جب ایجنٹ سے کرایا جائے تو گھنٹوں یا دو تین دن کے اندر ہوجاتا ہے جبکہ اعلی حکام کا چند روز قبل یہ دعوی تھا ہم نے ایجنٹوں کا داخلہ بند کر دیا ہے بہت اچھی بات ہے لیکن سروس بھی معیاری کریں
یہ نا ہو لوگوں کو ایجنٹوں کو ڈبل پیسے دیکر کام نکلوانا پڑے۔ عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے جیسے جیسے ایجنٹس اور کرپٹ عناصر کی سرکوبی کے لیئے دعوے کیئے جاتے ہیں ساتھ ساتھ ان ایجنٹس کا ریٹ مزید بڑھ جاتا ہے۔
لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اوپر سے جب کسی سرکاری ادارے میں جاتے ہیں تو بجائے کام ہونے کے ڈپریشن کا تحفہ لیکر واپس آجاتے ہیں اور پھر وہی کام فائلز کو پہیے لگا کے کرانا پڑتا ہے۔
اعلی حکام سے مطالبہ ہے اپنی سروس کے معیار کو بہتر بنائیں بجائے سروس بہتر کرنے کے الٹا یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں میڈیا والے ہمیں بلیک میل کرتے ہیں۔

فیاض مدثر
ای میل : fiazmudassar@gmail.com
سینئر صحافی ہیں ڈیلی ٹائمز سے وابستہ ہیں۔
بیوروچیف لاہور کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
قارئین کو اگر رابطہ ، کی ضرورت ہو تو ان سے ای میل یا واٹس پر رابطہ کریں 03336974971