سمارٹ کارڈ کے حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان پوسٹ کے اہم اقدامات

سمارٹ کارڈ کے حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان پوسٹ کے اہم اقدامات

یہ سمارٹ کارڈتصویر اصل نہیں ایک خاکہ ہے بطور نشاندہی۔ اے آئی۔

لاہور۔(پریس ریلیز)  گاڑیوں کے سمارٹ کارڈ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات اور پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے زیر التوا کارڈز کی فراہمی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز نے فوری اور موثر اقدامات کیے اس سلسلہ میں محکمہ ہذا نے پاکستان پوسٹ کے اعلی افسران سے میٹنگ کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو ترسیل کے عمل کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں

جس کے نتیجے میں لاکھوں زیر التواء سمارٹ کارڈ کی مالکان تک فراہمی کا عمل دوبارہ شروع ہو سکا اور زیر التوا کارڈز کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی تقسیم کے مرحلے میں زیر التواء کارڈکی تعداد میں اضافے کا بنیادی سبب پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے انتظامی معاملات تھے جن کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر لیا گیا ہے پاکستان پوسٹ افس کے پاس زیرالتواءکارڈ کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہو گئی تھی۔

ان اقدامات کی بدولت اب کم ہو کر تقریباً 15 ہزار رہ گئی ہے محکمہ شہریوں کو بہتر بروقت اور عوام دوست خدمات کی فراہم کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہے محکمہ ایکسائز شہریوں سے اپیل کرتا ہے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سمارٹ کارڈ کی خدمات کے حوالے سے تاخیر یا دشواری کی صورت میں اپنی شکایات محکمہ کو ضرور آگاہ کریں کیونکہ آپ کی تجاویز موثر اقدامات اٹھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


فیاض مدثر

ای میل : fiazmudassar@gmail.com

سینئر صحافی ہیں ڈیلی ٹائمز سے وابستہ ہیں۔

 بیوروچیف لاہور کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

قارئین کو اگر رابطہ ، کی ضرورت ہو تو ان سے ای میل یا واٹس پر رابطہ کریں 03336974971

Shares