بریسٹ کینسر سے بچنے کے لئے عوامی اگاہی کو اجاگر کرنا ہوگا خواتین کی صحت سے وابستہ سماجی و ثقافتی رکاوٹوں پر بھی قابو پانے کی ضرورت ہے جہاں آرا وٹو وائس چیئرمین شوشل پروٹیکشن اتھارٹی
رینالہ خورد ( میاں انوار السلام کمیانہ ) یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ویمن ڈیولپمنٹ سینٹر نے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی، بیماری کی جلد تشخیص اور احتیاطی طبی نگہداشت کو فروغ دینے کے لیے "پنک ربن یوتھ لیڈرشپ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
اس سیمینار میں طلبہ، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے شرکت کی تاکہ اس بیماری سے وابستہ خطرات کو کم کرنے کے لیے بروقت تشخیص، باقاعدہ اسکریننگ اور عوامی آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اس تقریب کے سرپرستِ اعلیٰ تھے، جبکہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہاں آرا وٹو نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی.
جہاں آراء وٹو نے احتیاطی طبی نگہداشت، چھاتی کے خود کار معائنے اور جلد تشخیص کے طبی فوائد پر ایک معلوماتی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بیماری کی ابتدائی علامات کو پہچاننے اور بروقت طبی مشورہ لینے کی اہمیت پر زور دیا۔
مقررین نے خواتین کی صحت سے وابستہ سماجی اور ثقافتی رکاوٹوں (اسٹیگما) پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بہتر آگاہی اور بروقت طبی سہولیات تک رسائی صحت کنتائج کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے
محترمہ وٹو نے خواتین کی صحت کے لیے ادارہ جاتی وکالت اور حکومتی معاونت کے طریقہ کار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آگاہی کو فروغ دینے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔