صدر انجمن تاجران اوکاڑہ شیخ محمد ریاض کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر تاجر برادری کی طرف سے مبارکباد اور پھولوں کے تحائف بھی پیش کیے گئے
رینالہ خورد ۔ڈیلی ٹائمز( میاں انوارالاسلام کمیانہ) انجمن تاجران اوکاڑہ کے صدر شیخ محمد ریاض کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر تاجر برادری کی طرف سے مبارک باد اور پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے۔
انجمن تاجران رینالہ خورد کے ایک وفد جس میں چوہدری شوکت رسول ۔ چوہدری ندیم اکرم ۔ سرفراز انجم ۔ آصف مون بھٹی ۔ چوہدری محمد عابد اور رانا ظہیر شامل تھے انہوں نے گذشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹنے پر صدر اوکاڑہ انجمن تاجران شیخ محمد ریاض کو خصوصی طور پر مبارکباد دی اور پھولوں کے تحائف پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
اور کہا اللہ تعالیٰ ان کی یہ حاضری قبول فرمائیں جس کے بعد شیخ محمد ریاض نے انجمن تاجران رینالہ خورد کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے خصوصی دعا بھی کی کہ خداوند کریم ان کو بھی اپنے اور روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری نصیب فرمائیں ۔