کوئٹہ : قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز( ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر انگوری باغ پولیس ناکے کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔
پولیس کے مطابق پہلادھماکہ پولیس ناکے کے قریب آئی ای ڈی کےذریعے کیا گیا اور دوسرا دھماکہ جگہ کا معائنہ کرنے والی بی ڈی ایس کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں ہوا۔
دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، جب کہ دھماکوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔