وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد

پاکستان

واسا لاہور کے زیرِ اہتمام جاری تربیتی پروگرام میں شریک 16 مختلف میونسپل کارپوریشنز کے وفود کی شرکت 

لاھور۔ڈیلی ٹائمز (فیاض مدثر)  واسا لاہور کے زیرِ اہتمام جاری تربیتی پروگرام میں شریک 16 مختلف میونسپل کارپوریشنز کے وفود نے شرکت کی یہ تربیتی پروگرام واسا لاہور ، پاکستان واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد کیا گیا تربیتی پروگرام میں شرکاء کو سروس ڈیلیوری سسٹم اور شہری سہولیات میں بہتری سے متعلق ٹریننگ دی گئی۔

بریفنگ تربیتی پروگرام میں ادارہ جاتی حکمت عملی، تنظیمی ڈھانچہ، پالیسی، پلاننگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ایسے تربیتی پروگرام سے میونسپل کمیٹیز کے سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب واسا لاہور کی جدید اصلاحات اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے تجاویز قابل عمل اور حوصلہ افزا قرار دی گئیں۔
اس موقع پروزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے شرکا سے اپنے خطاب میں کہا کہ  ایچ آر ، کمرشل مینجمنٹ اور ریونیو ماڈلنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تربیت کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے میونسپل کارپوریشنز کے شرکاء واسا لاہور کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز تربیتی پروگرام کے شرکاء میں سیشن کے اختتام پرسرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی شریک تھے۔

Shares