فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر قرار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر قرار

اہم خبریں

اسلام آباد ۔ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل بدلتے عالمی نظام میں سب سے موثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں اور بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے۔

برطانوی جریدہ لکھتا ہے کہ مڈل پاورز کے لیے یہ پیش رفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے اور پاکستان کے فیلڈ مارشل درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شامل ہیں۔ فنانشل ٹائمز مزید لکھتا ہے کہ ٹرمپ کے غیر رسمی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔

پاک امریکا تعلقات میں نیا دور، مئی کی جنگ نے امریکی جنوبی ایشیا پالیسی بدل دی

انہوں نے درمیانی طاقتوں کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی اسٹریٹجک حکمت عملی اور سفارت کاری کی واضح اور کامیاب مثال قائم کی ہے۔ پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی۔

فیلڈ مارشل نے تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے ہیں اور عاصم منیر نے پاکستان کی سفارت کاری کو بدلتے عالمی ماحول میں موثر انداز میں آگے بڑھایا۔ جریدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل کا ٹرمپ کے ساتھ ہر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ موثر ثابت ہوا اور پاکستان کی اس سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا۔

فنانشل ٹائمز نے یہ بھی لکھا کہ بھارت کے لیے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا۔ بھارت بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا، اور اس سفارتی ناکامی کے باعث بھارت کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Shares