کراچی نیپا چورنگی واقعہ، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ افسران کو معطل کردیا

کراچی نیپا چورنگی واقعہ، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ افسران کو معطل کردیا

اہم خبریں

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر بچے ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلیٰ افسران کو معطل کردیا۔

کراچی۔ ڈیلی تائمز( مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینلز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کیا ہے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق واٹر اینڈ سییوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد اور اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ، مختیار کار سلمان فارسی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

افسران کی معلطی کے نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو واقعے پر پریس کانفرنس کرنے کی ہدایت کی اور چیف سیکریٹری سندھ کو کہا کہ وہ متعلقہ ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ یوسی سیکریٹری کو ماہانہ 12 لاکھ روپے کا فنڈز ملتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب چند روز قبل 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش 15 گھنٹے گزرنے کے بعد بچے نے نالے سے نکالی تھی۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ بچہ شاپنگ مال سے نکلااور والدہ پیچھے تھیں وہ والد کی موٹرسائیکل کے پاس گیا اور اس قریب موجود گٹر میں اچانک گر گیا

Shares