لاہور۔ بیورو چیف(فیاض مدثر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے موسم سرما سے قبل شہر کو پھولوں سے سجانے کے لیے موسمی پھولوں کی پینری لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
لاہو شہر کی شاہراہوں پر میری گولڈ اور جعفری کے موسمی پھولوں کی پنیری کا عمل جاری ہے، جس سے مال روڈ، جیل روڈ، کنال، فیروزپور روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کو رنگین اور خوشنما بنایا جائے گا۔ ڈیڑھ ماہ کے اندر یہ تمام شاہراہیں موسمی پھولوں کی بہار سے مہک اٹھیں گی

اس کیساتھ شہر بھر کے پارکس کی فلاور بیڈز پر بھی موسمی پھولوں کی پنیری لگائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو قدرتی خوبصورتی کا نیا احساس دیا جا سکے۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کا کہنا تھا کہ زرد، مالٹا اور گولڈن رنگ کے پھول خاص طور پر شاہراہوں کی زینت بنیں گے
جبکہ مال روڈ پر بڑے پلانٹرز میں بھی پھولوں کی پنیری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی سڑکیں اور پارکس آئندہ دو ماہ میں پھولوں سے مہک اٹھیں گے جو شہریوں کے لیے خوش آئند ماحول فراہم کریں گے