محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مالی سال-26 2025پراپرٹی ٹیکس ادائیگی پر 5فیصد رعایت 30ستمبر تک جمع کروا کے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ ہے ڈی جی ایکسائز عمد شیر چھٹہ
لاھور۔ بیوروچیف (فیاض مدثر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق مالی سال 2025-2026 کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے ایکسائز دفاتر اور نامزد بینکوں کے کاونٹرز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے
تاکہ شہری بروقت اپنے واجبات ادا کر سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہری 30 ستمبر تک اپنے پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر 5 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں
اور ایک ذمہ دار و فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
