پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور اور نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے باغ جناح میں شجرکاری تقریب

پاکستان

پی ایچ اے لاہور اور نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے باغ جناح میں شجرکاری

لاہوربیوروچیف( فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور اور نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے باغ جناح میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں شجرکاری مہم کے تحت 100 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی اوراپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر ماحولیاتی بہتری کا پیغام دیا ۔ اس موقع پر سربراہ یونیورسٹی ڈاکٹر سرور نے بھی پودا لگا کر مہم میں حصہ لیاجبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر باغ جناح جلیل احمد بھی شجرکاری میں شریک رہے۔

شجرکاری میں باغ میں طالبہ کی جانب سے کافور، سکھ چین، نیم سمیت 100 سے زائد پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر باغ جناح جلیل احمد کہناتھا کہ شجرکاری مہم کا مقصد سرسبز پاکستان اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور موسمی تبدیلیوں سے بچاؤ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں

Shares