شیخ محسن الیاس کو ممبر گورننگ باڈی ورکرز وفاقی ویلفیئر فنڈ اسلام آباد منتخب ہونے پر پاکستان بھر کے محنت کش مزدوروں کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا
لاہور (میاں انوارالاسلام کمیانہ) تفصیلات کے مطابق محسن الیاس کو ممبرگورننگ باڈی ورکرز وفاقی ویلفیئر فنڈ اسلام آباد منتخب ہونے پر پاکستان بھر کے محنت کش مزدوروں کی طرف سے نیک تمناؤں خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ کی مبارک ذات ان کو قدم قدم پر کامیابی عطا فرمائے
اور اپنے سابقہ ریکارڈ کی طرح وہاں بھی اپنی کامیابی اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرے اس موقع پر سی بی اے یونین رجسٹرڈ کے میڈیا کوارڈینیٹر مبشر کامیانہ نے کہا کہ ہم سب کو یقین ہے انشاللہ وہ حسب روایت جہاں بھی مزدور کی بات ہو گی وہ اپنے مضبوط موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گے۔اللہ پاک ان کو اور عزتوں سے نوازے ان کی عزت اصل میں مزدور کی عزت ہے
