ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد
لاھور۔ بیوروچیف ( فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کی کارکردگی، سروس ڈیلیوری نظام، اور شکایات کے ازالے کے جدید میکنزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد کے شرکاء کے ساتھ واسا لاہور کے ڈیجیٹل واٹر میٹرنگ منصوبے کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
واسا لاہور واٹر میٹرنگ منصوبے میں لوراوین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے پانی کے استعمال کی درست نگرانی، ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، اور غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی ممکن بنائی جا سکے گی۔
واسا لاہور نے ڈیجیٹل واٹر میٹرنگ، لیک ڈیٹیکشن سسٹمز، اور ریئل ٹائم ڈیٹا مانیٹرنگ کے ذریعے پانی کے غیر منافع بخش استعمال (NRW) کو کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی ہوئی ہےواٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور کے افسران نے واسا لاہور کے اقدامات کو انقلابی پیش رفت قرار دیتے ہوئے ادارے کے کام کو سراہا