وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سموگ کے خاتمے کیلئے پی ایچ اے کے بھرپور اقدامات

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سموگ کے خاتمے کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے اقدامات جاری۔

لاہوربیوروچیف(فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں کو صرف ایک کال پر گھروں میں مفت پودے فراہم کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس لگا کر ہزاروں پودے تقسیم کیے گئے۔ شہر بھر کی شاہراہوں، پارکس اور گرین بیلٹس میں صبح و شام درختوں پر پانی کا اسپرے اور ٹری واشنگ کا عمل جاری ہے تاکہ گرد و غبار اور آلودگی کے اثرات کو کم کر کے فضا کو صاف رکھا جا سکے۔

مون سون شجرکاری مہم کے دوران پی ایچ اے نے 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں جن میں رنگ روڈ کے اطراف، راوی کنارے، گرین بیلٹس اور پارکس شامل ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور میں شجرکاری کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہریوں کو تاریخ میں پہلی بار گھروں پر فری پلانٹس ڈیلیوری کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں خاص طور پر گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں میں تاکہ سموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیم، جامن، پیپل اور سکھ چین جیسے درخت سموگ کے خلاف مؤثر ہیں ۔

جبکہ گھریلو پودے مثلاً ایلوویرا اور منی پلانٹ فضا کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈی جی منصور احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پی ایچ اے شہریوں کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے، ہر شہری کو چاہیے کہ شجرکاری مہم میں حصہ لے کر ماحول کا محافظ بنے

 

Shares