پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر انتظام سالانہ گل داودی کی نمائش چار دسمبر سے شروع ہوگی

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر انتظام سالانہ گل داودی کی نمائش چار دسمبر سے شروع ہوگی

پاکستان

دسمبر 1, 2025

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر انتظام سالانہ گل داودی کی نمائش چار دسمبر سے شروع ہوگی پی ایچ اے نے تیاریوں کا اغاز کر دیا نمائش دو ہفتے تک جاری رہے گی
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش 4 دسمبر سے شروع ہو گی ،پی ایچ اے نے تیاریوں کا آغاز کر دیا، نمائش 2 ہفتے تک جاری رہے گی، مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جیلانی پارک کے دورہ کیا اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب بھی کیا

سینئر افسران ذیشان نصراللہ رانجھا، احمد سعید منج، ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے بتایا کہ گل داؤدی نمائش کا انعقاد جیلانی پارک کی اوول گراؤنڈ میں ہوگا، ہارٹیکلچر ماہرین کی زیر نگرانی خوبصورت سٹرکچر کی تیاری جاری ہے۔

اسی طرح پی ایچ اے کی مختلف نرسریوں سے گل داؤدی کی خوبصورت پھولوں کو نمائش گراؤنڈ میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے بتایا کہ گل داؤدی نمائش پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کا سالانہ ایونٹ ہے۔

کوشش کی جارہی ہے کہ ماضی کی نسبت اس نمائش کی انفرادیت ہو اور لاہور سمیت پنجاب بھر اور ملک کے طول وعرض سے آنیوالے افراد خصوصاً فیملیز کی دلچسپی کا زیادہ سے زیادہ انتظام کیا جا سکے ۔

Shares