نوکری کا جھانسہ دیکر جسم فروشی کے لیئے لڑکیوں کو دوبئی سمگل کرنے والا گروہ بے نقاب

نوکری کا جھانسہ دیکر جسم فروشی کے لیئے لڑکیوں کو دوبئی سمگل کرنے والا گروہ بے نقاب

پاکستان

کراچی۔ ڈیلی ٹائمز۔(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران دبئی میں ملازمت کے نام پر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔

وزٹ ویزے پر ہوٹل ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی نے گروہ سے متعلق اہم انکشافات کیےہیں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر شاہ زیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق شاہ زیب نے ندیم نامی اسمگلر سے ملنے والی رقم سے ویزے اور ٹکٹ کا انتظام کیا، 4 لاکھ 20 ہزار میں سے 40 ہزار ائیر پورٹ پر کلیئرنس کیلئے ایجنٹ کو دیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واٹس ایپ سے جسم فروشی میں ملوث دیگر ارکان سے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں،  لڑکی کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شاہ زیب زیر حراست ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Shares