رانا ثنا اللہ

مجھ پر مقدمہ باجوہ نے بنوایا میں نے انہیں کہا اللہ دنیا میں ہی حساب کرے گا۔ رانا ثنا اللہ

اہم خبریں

اسلام آباد۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو۔

ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے میری بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو جیل میں تو بہت اسمارٹ تھے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا فیض، رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ اس پر میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا اللّٰہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ کہتے ہیں ایسا نہیں ہوسکتا حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر مقدمہ بنا دے، ایسا کام آرمی چیف کی مرضی کے بغیر ہو تو اگلے روز اس کا کورٹ مارشل ہوجائے۔

دوسری جانب سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف قانونی کارروائی کے امکان پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

تاہم باخبر ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے۔

Shares