محمد اسلام انجم چیئرمین لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایوارڈ کمیٹی

ایوارڈ ڈسٹری بیوشن کے لیئے میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے گا، چیئرمین محمد اسلام انجم ایڈووکیٹ

پاکستان

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز بیوروچیف(فیاض مدثر) میرٹ ہماری اولین ترجیح ہوگی پوری کوشش کرینگے جو ایوارڈ کا مستحق ہو اسے ہی دیا جائے ، جب بات میرٹ کی ہوتی ہے پھر دوستیاں نہیں کام دیکھے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایوارڈ ڈسٹری بیوشن کمیٹی کے حالیہ نامزد چیئرمین محمد اسلام انجم ایڈووکیٹ نے ڈیلی ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف نسوانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو ذمہ داری سونپی ہے میرے سمیت میرے ساتھی عہدیداران، و ممبران کمیٹی کی پوری کوشش ہو گی ان کے اعتماد پر پورا اترا جائے اور تمام تر فیصلے میرٹ پر کیئے جائیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایوارڈ ڈسٹری بیوشن کمیٹی کے عہدیداران، و ممبران کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔

چیئرمین محمد اسلام انجم ایڈووکیٹ، کو چیئرمین امجد فاروق بسمل راجپوت، وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد حیات کلاسن، اور ممبران میں سید آصف رضا ،محمد وقاص کاہوت ، اور ملک محمد ندیم شامل ہیں۔

Shares