وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے واسا لاہور کے اقدامات کا فیصلہ ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم آن لائن اجلاس کا انعقاد
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(فیاض مدثر)پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک واسا افسران کی گاڑیوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی۔ موجودہ حالات میں قومی وسائل کے محتاط استعمال اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ادارے کے اخراجات میں کمی لاتے ہوئے وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے فیلڈ آپریشنز کو متاثر کیے بغیر انتظامی اخراجات میں مزید کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں
شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی خدمات بلا تعطل جاری رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہےایم ڈی واسا لاہور نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ڈیسیلٹنگ آپریشن شیڈیول کے مطابق جاری رکھے جائیں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عید تک عوام تک سہولیات پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔