پٹرول قیمتوں میں اضافہ پر مال روڈ لاہور میں احتجاج

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، مال روڈ پر جماعت اسلامی کا شدید احتجاج

پاکستان

لاہور۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام مال روڈ پر بھرپور احتجاجی دھرنا

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(انوار اسلام کمیانہ)  لاہور میں مال روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا  جس میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایکدم اتنا بڑا اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ اس موقع پر اظہر بلال، عامر نثار، قیصر شریف، جبران بٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ہی فیصلے میں 137 روپے سے زائد اضافہ کر کے عوام پر “پٹرول بم” گرا دیا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دراصل عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے، جو مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر کیا گیا۔ ایک طرف مہنگائی سے عوام پریشان ہیں تو دوسری جانب حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمرانوں اور بیوروکریسی کو دی جانے والی مفت پیٹرول کی سہولت فوری ختم کی جائے اور تمام مراعات میں نمایاں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

ضیاء الدین انصاری نے خبردار کیا کہ اگر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی اور لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی دھرنے دیے جائیں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو متحد ہو کر بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنا ہوگا اور پاکستان کو خود مختار پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔

احتجاج کے اختتام پر جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ۔جائے گی اور ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

پٹرول قیمت اضافہ، مہنگائی پاکستان، لاہور احتجاج

پٹرول بحران، مہنگائی بحران، عوامی احتجاج، پیٹرول مہنگا

حکومت پالیسی، معاشی بحران، آئی ایم ایف دباؤ، پٹرول ریٹ

مہنگائی طوفان، عوام مشکلات، پاکستان مہنگائی، احتجاج دھرنا

Shares