مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات کی کوششیں تیز کر دیں

قومی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی، حکومت میں مذاکرات کی کوششیں تیز کر دیں

اہم خبریں

اسلام آباد۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) قومی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور حکومت میں مذاکرات کی کوششیں تیز کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے متعدد سیاسی رہنماؤں سے رابطے جاری ہے، فوادچوہدری جلداعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے جبکہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی درخواست کی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل ملکی سیاست میں مفاہمت یا ڈائیلاگ کی بات ہی ناقابل قبول تھی، حکومت، پی ٹی آئی، تحریک تحفظ آئین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ پر متفق ہورہے ہیں۔

فواد چوہدری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امید ہے جلد ہی ایجنڈے پر بھی اتفاق رائے ہو گا، حکومت پی ٹی آئی کے کوٹ لکھپت میں اسیران کی رہائی پر آمادہ ہو گی تاکہ اچھے ماحولمیں بات ہوسکے، فریقین کے درمیان مذاکرات سے ملک سیاسی استحکام حاصل ہوگا۔

Shares