جماعت اسلامی کی ایپ

پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کی “ایپ” کی تقریبِ رونمائی

ریجنل نیوز

پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کی “ایپ” کی تقریبِ رونمائی، خدمتِ خلق کا ڈیجیٹل سفر شروع
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری محکموں میں عام آدمی کی آواز بنیں گے ۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ
ایپ کے ذریعے شہریوں کو آئینی، قانونی معاونت اور شفاف روابط کی فراہمی ہوگی۔اظہر بلال
ملک میں سفارش و رشوت کے کلچر نے عام آدمی کو اس کے حق سے محروم کردیا ہے ۔وقاص احمد بٹ

لاہور( میاں انوارالسلام کمیانہ) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام اسلامک مودودی سینٹر، لاہور میں پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہورکی جانب سے تیار کردہ نئی ڈیجیٹل ایپ کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت سرپرست پبلک ایڈ کمیٹی اور امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔

تقریب میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال ،نائب امراءجماعت اسلامی لاہورانجینئر اخلاق احمد ، چوہدری محمد شوکت ،صدر پبلک ایڈ کمیٹی وقاص احمد بٹ، کنوینیئر قیصر شریف، سیکرٹری شاہد نوید ملک ،عبدالعزیز عابد،احمد سلمان بلوچ ، جبران بٹ ، حسان بن سلمان ، ڈاکٹر محمود خان اور دیگر جماعتی قائدین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ ایپ عوامی خدمت کا نیا سنگِ میل ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری محکموں میں عام آدمی کی آواز بنے گی۔ ملک میں سفارش اور رشوت کے کلچر نے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ عام شہری کو فوری اور شفاف انصاف میسر آئے، اور یہ ایپ اس سمت میں ایک انقلابی قدم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ “شہر لاہور میں لاکھوں افراد روزانہ سرکاری محکموں میں اپنے جائز کاموں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ہم ان کی آواز بنیں گے

جماعت اسلامی کی ایپ

اور اس ایپ کے ذریعے ہر شہری کو آئینی و قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نےکہا کہ ایپ کے ذریعے عوام اپنی شکایات پبلک ایڈ کمیٹی تک براہِ راست پہنچا سکیں گے، اور کمیٹی متعلقہ سرکاری اداروں سے فوری رابطہ کر کے عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

قائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور ہمیشہ کی طرح آئینی، قانونی اور اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی۔

Shares