ملک کے معاشی حالات سنجیدہ کاوشوں بہترین پالیسیوں سے بہتر ہونگے ۔ میاںآفتاب رحیم

ریجنل نیوز

حکومت زبانی جمع خرچ سے کام نا چلائے عملی اقدامات کرے۔ جب تک بہترین معاشی پالیسیاں ٓاصلاحات نہیں ہونگی ملک  کے معاشی حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ میاں آفتاب رحیم

 لاہور( میاں انواراسلام کمیانہ) ملک کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے حکومت صرف زبانی جمع تفریق نا کرے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے کب تک ہم کشکول اٹھائے بھکاری بنے رہیں گے بہترین معاشی اصلاحات، کاروباری مواقع اور ماحول دینے سے ہی ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبا سائنس کالج لاہور میاں آفتاب رحیم نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے حکومت ڈنگ ٹپاو پالیسیاں نا بنائے اور  پاکستان کے بڑے سیاستدان اپنا پیسہ ملک سے باہر رکھتے ہیں دوسروں کو یہاں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم  مینار پاکستان پر اپنے  بڑے اجتماع میں اس پر تفصیل سے بات کرینگے۔ بس بہت ہوگیا اب ملک کو ۔درست سمت میں انہیں ڈالنا ہوگا

Shares