صاف ستھرا پنجاب صرف سڑکیں نہیں، دل بھی صاف کرنے کا نام ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان

صاف ستھرا پنجاب صرف سڑکیں نہیں، دل بھی صاف کرنے کا نام ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان

ریجنل نیوز

رینالہ خورد۔ ڈیلی ٹائمز (سرفراز انجم سے) جب عبادت گاہیں صاف اور محفوظ ہوں تو سمجھ جائیں ریاست اپنا فرض نبھا رہی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان نے کہا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب صرف سڑکیں نہیں، دل بھی صاف کرنے کا نام ہے۔  جب عبادت گاہیں صاف ہوں اور اقلیتیں محفوظ ہوں تو سمجھ لیں ریاست اپنا فرض نبھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تحصیل رینالہ خورد بھر میں اقلیتی عبادت گاہوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور کرسمس خریداری کے لئے اقلیتی برادری کے لیے سستے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں ۔

Shares