دہشت گرد کا دین مذہب نہیں ہوتا

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ محمد ارشد قادری

ریجنل نیوز

رینالہ خورد(میاں انوارالسلام کامیانہ سے) پاک فوج کی قربانیوں کو سلام، شہداء قوم کا فخر ہیں۔ محمد ارشد قادری صوبائی سیکرٹری اطلاعات  MYO)مسلم یوتھ آرگنائزیشن  پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد ارشد قادری نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی سمیت مختلف علاقوں میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کا نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی مذہب، اس کی ہر شکل قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے۔ محمد ارشد قادری نے معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آخر میں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Shares