لاہور۔ ڈیلی ٹائمز بیوروچیف( فیاض مدثر) پریس کلب حویلی لکھا کا ایک اہم اجلاس سینیئر صحافی الحاج محمد متین آسی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سال 2026 کے لیے پریس کلب کی نئی قیادت کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں لایا گیااجلاس میں محمد متین آسی کو چیئرمین ۔محمد سلیم اشرف وٹو کو صدر اور گلزار فہیم سکھیرا کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
حاجی محمد بوٹا کو سرپرستِ اعلیٰ، شہزاد احمد وٹو کو سرپرست، سینیئر وائس چیئرمین کی ذمہ داریاں ڈاکٹر خالد حسین کو سونپی گئیں جبکہ غلام باہو قادری کو وائس چیئرمین،چوہدری غلام عباس جٹ کو سینیئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ نائب صدور میں ڈاکٹر اظہر حمید، محمد احمد ساجد اور چوہدری فیاض احمد شامل ہیں
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پریس کلب حویلی لکھا کی باڈی بھی باضابطہ طور پر تشکیل دی گئی، جس میں محمد نصراللہ بھٹی کو چیئرمین، چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ کو صدر، چوہدری غلام عباس جٹ کو جنرل سیکرٹری، دانیال ساجد کو ایڈیشنل سیکرٹری جبکہ محمد عثمان آسی کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدے داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب حویلی لکھا کے تمام معاملات سنیارٹی، میرٹ اور صحافتی ضابطۂ اخلاق کے مطابق چلائے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ، مثبت اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا جبکہ غیر معیاری، منفی اور غیر ذمہ دار رجحانات کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پریس کلب حویلی لکھا کو مزید فعال، مضبوط اور باوقار ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
پریس کلب حویلی لکھا کے انتخابات برائے سال 2026تصویری جھلکیاں











