پی ایچ اے لاہور کا باغِ جناح کو دوبارہ پھولوں کا باغ بنانے کا فیصلہ

پاکستان

پی ایچ اے لاہور نے تاریخی باغِ جناح کو اس کی اصل خوبصورتی لوٹانے کے لیے روز گارڈن کی بحالی اور پھولوں کی نایاب اقسام کی دوبارہ شجرکاری شروع کر دی ہے

لاہوربیوروچیف(فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے تاریخی باغِ جناح کو اس کی اصل خوبصورتی لوٹانے کے لیے روز گارڈن کی بحالی اور پھولوں کی نایاب اقسام کی دوبارہ شجرکاری شروع کر دی ہے۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے باغ جناح روزگارڈن کی بحالی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر باغ جناح جلیل احمد بھی موجود تھے۔ ایم ڈی پی ایچ اے نے کہا کہ باغِ جناح قائم ہوا تو اس علاقے کو“دھوپ سری ایریا”کہا جاتا تھا اور یہاں تقریباً 200 اقسام کے گلاب موجود تھیں۔ ایم ڈی کے مطابق ان میں سے زیادہ تر اقسام کو برقرار رکھا گیا ہے اور فی الحال روز گارڈن میں پھولوں کی165 اقسام موجود ہیں۔

پی ایچ اے لاہور باغ جناح کے روز گارڈن کو شان و شوکت کے ساتھ دوبارہ بحال کرے گی

وقت کے ساتھ ختم ہونے والی اقسام کی جگہ پر پھولوں کی 35 نئی اقسام لگائی جا رہی ہیں جن میں ڈائم روز، ایف۔ون گولڈن، گولڈ میڈل، کوئن (رانی)، دبئیر روز، کوروس، وِسکی، رین مور، سن گولڈ، کوئن، منکو، اسمایل برائٹ، پچر وائٹ، اسمر گولڈ، دی پرنس، سن فلیئر، کارڈیئر، بلیک ٹائیگر، پاناما لیک، گولڈن میری، سامدھا، منی ایچر پنک، بجازو بیل، انجیلیکا، پال گوگم، سیمی بجازو، تبت، وائٹ منی ایچر، بجازو اور فائر اِن آئس شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد باغِ جناح کے تاریخی روز گارڈن کو اس کی اصل شان و شوکت کے ساتھ بحال کرنا اور شہریوں کے لیے ایک دلکش، خوشبودار اور قدرتی ماحول فراہم کرنا ہے۔

Shares