ایران امریکا معاہدہ ممکن؟ ایرانی صدر نے بڑی شرط سامنے رکھ دی

ایران امریکا معاہدہ ممکن؟ ایرانی صدر نے بڑی شرط سامنے رکھ دی

اہم خبریں

اپریل 12, 2026

ایران امریکا معاہدہ پر اہم پیش رفت روسی صدر پوٹن سے ایرانی صدر کی اہم ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد۔ ڈیلی ٹائمز (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے تو دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہونا ناممکن نہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ یہ رابطہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کے بعد ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے اس دوران خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق گفتگو میں ایران اور امریکا کے درمیان اعلان کردہ دو ہفتوں کی جنگ بندی سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صدر پزشکیان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کو یقینی بنائے۔ایرانی صدر نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہے۔ ان کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مستقبل میں کسی جارحانہ اقدام سے گریز کیا جانا چاہیے اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے۔کریملن کے بیان کے مطابق صدر پوٹن نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور روس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ڈیلی ٹائمز کے ویب ڈیسک کی طرف سے شائع کی گئی خبر

ڈیلی ٹائمز کے ویب ڈیسک کی طرف سے شائع کی گئی خبر

Shares