وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی یومِ آزادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
یوم آزادی کا کیک کاٹا اور سبز ہلالی پرچم لہرایا
وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد، اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد، سمیت واسا افسران و ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت۔
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز بیوروچیف (فیاض مدثر) یوم آذادی تقریب میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور وہاں سر سبز ہلالی کے پرچم لہرایا گیا اور کیک کاٹا گیا وزیر ہاؤسنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے بزرگوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہےآزادی ایک عظیم نعمت ہے، آج دنیا کے حالات دیکھ لیں۔
تقریب میں مکہ دفاعی معاہدہ کا خصوصی تذکرہ
معاہدۂ مکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور باہمی تعاون کی اہم مثال ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہےیومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تجدیدِ عہد کا دن ہے
پاکستان کی آزادی شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور محنت جاری رکھیں گےمکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
تقریب میں پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد ، کے فلک شگاف نعرے یومِ آزادی کی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔واسا لاہور ہیڈ آفس میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، واسا بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ایم ڈی واسا غفران احمد ڈی ایم ڈی عبد الطیف سمیت یوم آزادی کے پروگرام میں افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

فیاض مدثر سینئر صحافی ہیں ڈیلی ٹائمز میں بیوروچیف لاہور کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ رابطہ واٹس ایپ 03336974971