ہانگ کانگ سکسز 2026: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ہانگ کانگ سکسز

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سکسز 2026 کے گروپ سی کے مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز (ویب ڈیسک)مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا سکی۔ ششانک سنگھ نے صرف 11 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 رنز جبکہ کپتان عباس آفریدی نے صرف 8 گیندوں پر 35 رنز بنا کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


وینزویلا

آؤٹ رہے۔

Shares