وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہری سہولیات کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافے کے لیے واسا لاہور متحرک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہری سہولیات کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافے کے لیے واسا لاہور متحرک

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، آپریشنل اور ریونیو ریکوری کا تفصیلی جائزہ

لاہور۔ڈیلی ٹائمزبیوروچیف (فیاض مدثر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وثرن کے تحت شہری سہولیات کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافے کے لیے واسا لاہور متحرک اور ایم ڈی واسا غفران زیر صدارت اپریشن اور ریونیو ریکوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ ار ڈی ایم ڈی اپریشنل ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ڈائریکٹر فنانس ڈائریکٹر ریونیو ڈاکٹر ایڈمن اور تمام ٹاؤن ڈائریکٹر اور ایکسینز بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر، ڈی ایم ڈی آپریشنز، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ایڈمن، تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز اور ایکسینز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں ریونیو کی کارکردگی اور بقایا جات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈیفالٹرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تمام ٹاؤنز میں سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے اور ریونیو اہداف کے حصول کے لیے مؤثر مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے۔

فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز اور ایکسینز روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سرگرمیوں کی نگرانی کریں،تمام ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت۔

شہریوں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر بلا تاخیر حل کی جائیں، غفلت یا تاخیر کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہریوں کو واٹر سپلائی و نکاسیٔ آب کی بہترین سہولیات کی فراہمی واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔


فیاض مدثر

ای میل : fiazmudassar@gmail.com

سینئر صحافی ہیں ڈیلی ٹائمز سے وابستہ ہیں۔

 بیوروچیف لاہور کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

قارئین کو اگر رابطہ ، کی ضرورت ہو تو ان سے ای میل یا واٹس پر رابطہ کریں 03336974971

Shares