دنیا میں اس وقت تک کوئی بھی شخص لیڈر نہیں بنتا جب تک اس میں دلیری نا ہو۔ محمد حیات کلاسن ایڈووکیٹ

دنیا میں اس وقت تک کوئی بھی شخص لیڈر نہیں بنتا جب تک اس میں دلیری نا ہو۔ محمد حیات کلاسن ایڈووکیٹ

لیڈر میں تین خوبیوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے، مخلص، وفادار اور سب سے بڑھ کر کیا وہ دلیر ہے۔ محمد حیات کلاسن ایدڈووکیٹ کا لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی الیکشن کمپین پر دھواں دار تقریر

    لاہور۔ ڈیلی ٹائمز بیوروچیف (فیاض مدثر) لیڈر کے انتخاب کے لیئے تین باتوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے سب سے پہلے مخلص، پھر دفاداری اور تیسرے نمبر پر ا سکا دلیر ہونا اگر پہلی دو چیزیں ہیں لیکن تیسری چیز دلیری نہیں تو پہلی دو کسی کام کی نہیں۔

پاکستان میں آئین کو جس طرح پامال کیا گیا اور عدلیہ کو غلام بنایا گیا ہے ہمیں ضرورت ہے ایسے شخص کی جس میں یہ تینوں خوبیواں موجود ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف ایڈووکیٹ محمد حیات کلاسن نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر آٹھ سو چار کے مشن کو آگے لیکر چلنے والے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدارتی امیدوار عبدالصمد خاں بسریا ایدووکیٹ سپریم کورٹ اہلیت کے ان تینوں معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے یہ کامیاب ہو کر عدلیہ کی آذادی اور آئین کی پامالی کو ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔


فیاض مدثر

ای میل : fiazmudassar@gmail.com

سینئر صحافی ہیں ڈیلی ٹائمز سے وابستہ ہیں۔

 بیوروچیف لاہور کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

قارئین کو اگر رابطہ ، کی ضرورت ہو تو ان سے ای میل یا واٹس پر رابطہ کریں 03336974971

Shares