لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے سالانہ انتخابات میں سید علی بخاری چیئرمین اورعثمان غنی بانی صدر سمیت 15 رکنی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئی
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز بیوروچیف (فیاض مدثر) لیڈرز میڈیا گروپ نیٹ ورک کے سالانہ انتخابات میں سید علی بخاری چیئرمین اور عثمان غنی بانی صدر سمیت پندرہ رکنی کابینہ بلا مقابلہ منتخب، ز مہمان خصوصی سید سجاد کاظمی نے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر میڈیا نیٹ ورک نے مختصر عرصے میں صحافتی دنیا میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے، جو اس کے اراکین کی محنت اور پیشہ ورانہ وابستگی کا ثمر ہے۔
بلا مقابلہ منتخب ہونے والے دیگر عہدیداران میں ناصر چوہدری،محمد مسرور رفیع ،کاشف ادیب، سید مصور علی زنجانی،اعجاز احمد اعجاز، شاہد محمود،عدنا ن توفیق، علی کامران ڈھلوں،ثمن عروج،یاسر مبین،نعیم احمد،علی عرفان جاویداور ندیم شہزاد علی شامل ہیں۔
چئیرمین سید علی بخاری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد صحافی برادری کو ایک مضبوط، باوقار اور فعال پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔بانی صدر عثمان غنی نے کہا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس کے اختتام پر سینئر صحافی سید سجاد کاظمی کوتنظیم کی جانب سے اعزازی رکنیت بھی دی گئی اور انکی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔