تمام مالکان 31اگست تک اپنا واجب الا دا ٹوکن ٹیکس جمع کروائے اور رعایت سے فاہدہ اُٹھائے
لاہور۔ڈیلی ٹائمز(فیاض مدثر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ٹوکن ٹیکس پر 10 فیصد رعائیت کا اعلان کیا ہے۔ تمام گاڑیوں کے مالکان 31 اگست 2026 سے پہلے اپنا واجب الادا ٹوکن ٹیکس جمع کروا کر اس شاندار رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مقررہ تاریخ کے بعد ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی گھر بیٹھے ای پے ایپ کے ذریعے بھی ممکن بنا دی گئی ہے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ 31 اگست سے پہلے کے ذریعے ٹوکن ٹیکس جمع کروا کر 10 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غیر رجسٹرڈ یا غیر منتقل شدہ گاڑی چلانا جرم ہے، اس لیے شہری گاڑی خریدتے وقت بائیومیٹرک تصدیق لازمی حاصل کریں اور اسے فوراً اپنے نام منتقل کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے