ٹک ٹاک نے یوٹیوب سے مقابلے کیلیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

ٹک ٹاک نے یوٹیوب سے مقابلے کیلیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

سائینس اینڈ ٹیکنالوجی

مارچ 9, 2025

اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے مقابلے کیلیے شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں متعدد فیچرز متعارف کرادیے

لاہور(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ٹک ٹاک ایک موبائل فرسٹ پلیٹ فارم کے طور پر جانا جاتا ہے، ایک ارب سے زائد لوگ تفریح اور تخلیقی صلاحیتوں کو سیکھنے کے لیے ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈیسک ٹاپ ورژن کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچرز پیش کیے گئے ہیں، صارفین کو ان فیچرز تک رسائی ترتیب وار دی جائے گی۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور اس ایپلی کیشن کے تجربے کو بہتر بنانے کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ مواقع پر ڈیسک ٹاپ پر ویڈیوز دیکھنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے

Shares