اسسٹنٹ کمشنر رینالہ صائمہ نذیر کا شہر کا تفصیلی دورہ ” شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے جاری تمام منصوبوں کا جائزہ لیا اور کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں
رینالہ خورد ۔ ڈیلی ٹائمز۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر رینالہ صائمہ نذیر نے رینالہ خورد کی تمام مارکیٹوں کا تفصیلی وزٹ کیا اس موقع پر صدر تاجران سرفراز انجم انجنئیر مجاہد علی اور میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا صائمہ نذیر نے پھاٹک بازار “صدر بازار” اور کلمہ چوک میں بیوٹیفکیش کے حوالے سے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں
انہوں نے کہا مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں دوکاندار اپنا کوڑا کرکٹ باسکٹس میں ڈالیں سڑکوں پر پھینکنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ صفائی ویسے بھی نصف ایمان ہے
اس لیے تمام دوکاندار اپنی اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی دوکانوں کے باہر باسکٹ کو یقینی بھی بنائیں ۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ صائمہ نذیر نے نگہبان رمضان بازار میں گاہکوں سے ریٹ اور سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا کہ نگہبان رمضان بازار میں ملنے والی سہولتوں سے وہ انتہائی خوش اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں ۔
