تحصیل شورکوٹ میں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو کھیلوں کی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے ایک اہم پیشرفت
شور کوٹ ۔ڈیلی ٹائمز (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل شورکوٹ تحصیل سپورٹس آفیسر، انتظامی افسران، پرائیویٹ سکولوں، کالجز اور گریجویٹ کالجز کے پرنسپلز، ہیڈز اور مالکان نے بھرپور شرکت کی
تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اسپورٹس کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے اور کھیلوں کے مقابلوں میں ان کی باقاعدہ شمولیت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ طلبا و طالبات کی شمولیت: سکولوں اور کالجز کی سطح پر ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تحصیل و ضلعی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔ مشترکہ حکمت عملی: پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے آئندہ کے کھیلوں کے شیڈول اور رجسٹریشن کے عمل کو حتمی شکل دی گئی
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد نے کہا کہ کھیل انسان میں نظم و ضبط، حوصلہ اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تعاون سے شورکوٹ کے نوجوانوں کو کھیلوں کا بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر تمام پرنسپلز اور مالکان نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا شکریہ ادا کیا اور اسپورٹس رجسٹریشن و مقابلوں میں مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

محمد عدنان سینئر صحافی ہیں متعدد اداروں میں کام کیا ۔
ڈیلی ٹائمز کے لیے تحصیل رپورٹر شور کوٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں