ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دوبارہ وارننگ ۔امریکا کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔

لاہور۔ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو کسی بھی طریقے، شکل یا صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر نے اس مؤقف کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کا بنیادی مقصد ہےاور ہم اس بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اس لیئے ایران پر یہ واضح کر رہے ہیں

ٹرمپ کا تازہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام، پابندیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سےاختلافات برقرار ہیں۔ اور صورتحال بہتر ہونے کی بجائے خرابی کی طرف جا رہی ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز  کے تنازعہ اور سست روی کے باعث ایک بار پھر فیول کی قیمتوں میں  اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان اور قطر بہترین ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ایران کا کہنا ہے کہ  ایران امریکہ جنگ بندی اور مزاکرات میں تعطل کی اصل وجہ امریکی پالیسی ہے۔


وینزویلا 

Shares