پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے لیئے امن اور سلامتی کی بات کی ہے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ،جمہوری ترکیہ اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ ہمارا باہمی دفاعی معاہدہ بہت خوش ائند بات ہے اور اس معاہدے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت نے یہ ثابت کیا ہے کہ دنیا بھی ہمارے اقدامات کی معترف ہے
اور ہم امریکی صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے پوری دنیا کو ہمارے مکہ مشترکہ معاہدے کے وسیع تناظر میں مثبت نظروں سے دیکھا اور اس پر اپنا بیان جاری کیا جمہوری ترکیہ کے صدر طیب اردوان کے مطابق مصر بھی اس دفاہی معاہدے کا حصہ بننے کو تیار ہے
اور یہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ انے والے وقتوں میں بہترین اقدام ثابت ہوگا پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس سراہے جانے کے بیان کے بعد ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دلی خوشی ہے کہ انہوں نے ہمارے اس معاہدے کو مثبت ۔نظروں سے دیکھا اور اس کے وسیع تر مفاد کو اہمیت دی