ستھرا پنجاب ۔ ضلع اوکاڑہ کے ہر گلی محلے میں صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک

ستھرا پنجاب ۔ ضلع اوکاڑہ کے ہر گلی محلے میں صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک

 ستھرا پنجاب کے کاموں کی مکمل مانیٹرنگ کر رہا ہوں اور فیلڈ میں بھی متحرک ہوں۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک
رینالہ خورد۔ ڈیلی ٹائمز( میاں انوار السلام کمیانہ ) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع اوکاڑا کے  ہر گلی محلے میں صفائی ستھرائی کے خود نگرانی کر رہا ہوں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی کمی نا رہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے خود فیلڈ میں متحرک ہوا ہوں اور اس سلسلہ میں انشاللہ اوکاڑہ کو ستھرا پنجاب کا نمبر ون ضلع بنایا جائے گا۔

 ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز بھی انہوں نے اوکاڑہ دیپالپور ،رینالہ خورد میں گلی محلوں کا وزٹ کیا اور اس دوران صفائی کی صورتحال اور ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کے کام کا معائنہ بھی کیا ۔

محمد اکرام ملک نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کو خوش اسلوبی اور جانفشانی سے صفائی امور جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں جبکہ شہریوں کو کوالٹی سروسز فراہم کرنے کے لیے فعال مانیٹرنگ میکانزم کے تحت اقدامات کے احکامات جاری کیے ہیں مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب کے ویثرن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر گلی اور محلے میں صفائی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شہریوں کو صفائی کی معیاری خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے تمام علاقوں سے کوڑے کرکٹ کی بروقت منتقلی ناگزیر ہے۔ انہوں نے صفائی کے موثر اقدامات کے لیے شہری انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ کام میں مزید بہتری آ سکے

Shares